Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی کی ٹوئنٹی20 کرکٹ میں پہلی سنچری

آفریدی کی ٹوئنٹی20 کرکٹ میں پہلی سنچری

لندن ۔23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انگلینڈ میں جاری نیٹ ویسٹ ٹوئنٹی20 ٹورنمنٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ نیٹ ویسٹ ٹی20 بلاسٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ڈربی شائر نے ٹاس جیت کر پہلے ہیمپشائر کو بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا جو بالکل غلط ثابت ہوا۔اننگز کا آغاز کرنے والے سابق پاکستانی کپتان نے ابتدا سے جارحانہ انداز اپنایا جس کا ہیمپشائر کے باؤلرز کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔آفریدی نے اپنی نصف سنچری 20 گیندوں پر مکمل کرتے ہوئے ہیمپشائر کو بہترین آغاز فراہم کیا لیکن وہ نصف سنچری کے بعد اس وقت خوش قسمت ثابت ہوئے جب 65 کے انفرادی اسکور پر عمران طاہر کی گیند پر ان کا کیچ چھوڑا گیا۔ بوم بوم آفریدی نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور صرف 42 گیندوں پر سنچری بنائی ۔آفریدی سات چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 101 رنز بنا کر پویلین لوٹے اور ان کی اس اننگز کی بدولت ہیمپشائر نے کوارٹر فائنل میں ڈربی شائر کو 250 رنز کا مشکل ہدف دیا ہے۔جوابی اننگز میں حریف ٹیم ڈربی 19.5 اوورس میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یادرہے کہ اس مقابلے کے لئے آفریدی نے اپنی ٹیم کے کپتان اور کوچ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ چٹھے مقام پر بیٹنگ کی بجائے اننگز کا آغاز کرنے کے خواہاں ہیں حالانکہ اننگز کے آغاز پر نئی گیند کے خلاف بیٹنگ آسان نہیں ہوتی۔آفریدی جہاں کپتان اور کوچ کو منوانے میں کامیاب ہوئے وہیں انہوں نے کسی کو مایوس بھی نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT