Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی کے بیان پر انوراگ ٹھاکر کی تنقید

آفریدی کے بیان پر انوراگ ٹھاکر کی تنقید

ئی دہلی۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو خبردار کیا ہے کہ سیاسی بیانات سے گریز کریں۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انوراگ ٹھاکر نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے لئے ٹاس کے بعد شاہد آفریدی کے بیان کا نوٹس لیا ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ آج یہاں پر ہمیں بڑی حمایت حاصل ہے، کشمیر سے لوگوں کی بڑی تعداد ہماری حمایت کے لئے آئی ہوئی ہے۔ انوراگ ٹھاکر نے آفریدی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا بیان دینا سیاسی طورپر درست نہیں، ایک کھلاڑی کو ان سب سے دور رہنا چا ہئے اسی وجہ سے انھیں پاکستان میں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے آفریدی کے گزشتہ بیان ہندوستان میں زیادہ پیار ملا ہے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پر سابق کھلاڑیوں اور عوام کی جانب سے ان کے پاکستان  میں تنقید کی گئی تھی۔ پاکستان کو اس میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف  22 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جیسا کہ کیوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 180 رنز کا نشانہ دیا تھا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم شاندار آغاز کے باوجود مڈل آڈر کی غیرذمہ دارانہ کارکردگی کے باعث 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 155 رنز بنا سکی تھی۔ نیوزی لینڈ اس کامیابی کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔پاکستان گروپ میں اپنا آخری میچ آسٹریلیا کے خلاف 25 مارچ کو موہالی میں ہی کھیلے گا۔ آسٹریلیا نے اب تک گروپ بی میں دومیچ کھیلے ہیں جہاں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ناکامی جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ میں 3 وکٹوں سے کامیابی ملی ۔

TOPPOPULARRECENT