Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی کے لئے ہندوستان سے اظہار محبت مہنگا پڑگیا

آفریدی کے لئے ہندوستان سے اظہار محبت مہنگا پڑگیا

لاہور۔14مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو ہندوستان کی حمایت میں بیان دینے پر قانونی نوٹس بھجوا دی گئی ہے۔ سینیر قانون دان اظہر صدیق نے شاہد آفریدی کے اس بیان پر  نوٹس بجھوایاہے  جس میں انہوں کہا ہے کہ پاکستان کی بجائے ہندوستان میں انہیں زیادہ پیار ملتا ہے۔ اظہر صدیق نے کہا  کہ پاکستانیوں نے شاہد آفریدی کو ہیرو بنایا ہے ، شاہد آفریدی کا ایسا بیان پاکستانی شائقین کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی بھی ہے۔ اظہر صدیق کے بموجب شاہد آفریدی کو 15 دنوں میں جواب نہ دیا تو وہ قانونی کارروائی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT