Friday , June 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی کے ہاتھوں آئی سی سی چیمپینس ٹرافی کی رونمائی

آفریدی کے ہاتھوں آئی سی سی چیمپینس ٹرافی کی رونمائی

دبئی ۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی میں آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی 2017 کی رونمائی کی اور اب یہ ٹرافی دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کرے گی۔آئی سی سی کے مرکز میں آئی سی سی اکیڈمی میں چمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے ٹھیک 100 دن قبل ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔ٹرافی 8 ممالک کے 19 شہروں کا دورہ کرے گی اور کرکٹ کے مداح ٹرافی کو قریب سے دیکھیں گے۔شاہد آفریدی نے تقریب میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی ایک ایسا ایونٹ ہے جو مجھے اور پاکستان کرکٹ کے لاکھوں مداحوں کے لئے ایک جیسے احساسات دلاتا ہے۔آئی سی سی کا یہ واحد بڑا ٹورنمنٹ ہے جس کو پاکستان جیت نہیں پایا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بہت جلد چیزیں تبدیل ہوں گی جیسا کہ زندگی اور کھیل میں کوئی چیز مستقل نہیں ہوتی۔آفریدی نے آئی سی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آئی سی سی اور اس کے تمام اسپانسرز کا کرکٹ کے تعاون پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور ٹرافی کو دنیا کے دورے کے ذریعہ مداحوں کو بلاتفریق منسلک ہونے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔ چمپیئنز ٹرافی کے سفر کا آغاز 2 مارچ کو شروع ہوگا اور پہلے مرحلے میں 2 مارچ سے 15 مارچ تک ہندوستان کے شہروں ممبئی، بنگلور اور دہلی جائے گی۔بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں چمپیئنز ٹرافی کا سفر 18 مارچ سے 21 مارچ تک ہوگا جس کے بعد 22 مارچ کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پہنچے گی جہاں 25 مارچ تک قیام ہوگا۔پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی  28 مارچ کو پہنچے گی اور 30 مارچ تک قیام کے بعد جنوبی افریقہ روانہ کردی جائے گی۔چمپیئنز ٹرافی جنوبی افریقہ کے تین شہروں کا سفر کرے گی جس میں جوہانسبرگ، ڈربن اور کیپ ٹاؤن شامل ہیں۔ٹرافی 4 اپریل سے 12 اپریل تک جنوبی افریقہ میں رہے گی۔نیوزی لینڈ میں 19 اپریل کو پہنچے گی اور آکلینڈ میں 18 اپریل تک قیام کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں میلبورن اور سڈنی میں 19 اپریل سے 27 اپریل تک قیام ہوگا۔ٹرافی ایک مہینہ قبل میزبان ملک برطانیہ جائے گی اور 2 مئی سے فائنل کھیلنے تک یہی رہے گی۔آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی مقابلہ میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان یکم جون کو اوول لندن میں کھیلاجائے گا اور دوسرا میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 جون کو برمنگھم میں ہوگا۔روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کے درمیان گروپ بی کا میچ 4 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کا فائنل 18 جون کو اوول میں ہوگا جبکہ پہلا سیمی فائنل 14 جون کو کارڈف اور دوسرا سیمی فائنل 15 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT