Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / آلودگی پر قابو پانے توانائی کے استعمال میں تخفیف کی تائید

آلودگی پر قابو پانے توانائی کے استعمال میں تخفیف کی تائید

فورم فار بٹر حیدرآباد کی یوم تاسیس تقریب ، ویدا کمار اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔5جون(سیاست نیوز)صدر فورم فار بیٹر حیدرآباد مسٹر ایم ویدا کمار نے کہاکہ شہر حیدرآباد کی بنیاد آلودگی سے پاک ماحول پر پڑی ہے ۔ ماضی میںاندرون وبیرون حیدرآباد باغات ‘ تالاب اور خوبصورت پہاڑموجود تھے ۔ قطب شاہی اور آصف جاہی حکمرانوں نے مستقبل کے حیدرآباد کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے جامعہ منصوبہ کے ساتھ نہ صر ف شہر حیدرآباد کی بنیاد ڈالی بلکہ شہر کی توسیع دینے کاکام بھی کیاگیا تھا ۔ آج یہاں اے ایس سی آئی سوماجی گوڑ ہ میں عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر فورم کی 17ویں یوم تاسیس تقریب سے صدراتی خطاب کے دوران ویدا کمار نے کہاکہ آزادی اورریاست حیدرآباد کے انڈین یونین میںشامل ہونے کے بعد شہر حیدرآباد کی حقیقی معنی میںحفاظت نہیںکی گئی۔ مسٹر ویدا کمار نے کہاکہ پچھلے سترہ سالوں سے شہر ی ترقی کے لئے حکومتوں کی جانب سے تیار کئے جانے والے منصوبوں کا مطالعہ کرنے کے بعد فورم جو تجاویز پیش کئے ہیں پر عمل شہر میںآلودگی کو کم کرنے میںمددگار ثابت ہوا ہے ۔ فورم کے یوم تاسیس تقریب کے ضمن میںایک شام موسی ندی کے نام کے عنوان پر فورم کی جانب سے موسی ندی کے دامن میںواقع قدیم املی کے درخت جس نے طغیانی کے وقت ایک سوایک لوگوں کی جان بچائی تھی کے زیرسایہ کلچرل پروگرام منعقد کیاتھا ۔ اس کے بعد موسی ندی کا مشاہدہ کے عنوان پر بھی ایک پروگرام منعقد کیاگیا ۔ مسٹر وسنت شنڈی وائس چانسلر دکن کالج پونے نے فورم کی جانب سے آلودگی پر شعور بیداری مہم کی ستائش کی ۔مسٹر ایس کے آنند بابوڈائرکٹر ٹائون اینڈ کنٹری پلاننگ حکومت تلنگانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہری او ردیہی ترقی کے متعلق حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر پی ایس آر شاستری سائنس داں (ڈی آ ر ڈی او) نے آلودگی پر قابو پانے کے لئے توانائی کے استعمال میںکمی لانے کی تجاویز کی حمایت کی ۔ اس موقع پر فورم کی سالانہ نمبر کی مہمان مقررین کے ہاتھوں رسم اجرائی انجام پائی اور تقریب کے شرکاء اور مہمانوں کو پودے بھی تحفے میںپیش کئے گئے ۔ مہمان مقررین نے فورم فار بیٹر حیدرآباد کے ذمہ داران اورکارکنوں کی ستائش کی جو آلودگی کے خلاف محاذ آرائی میںلگے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT