Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / آل اسٹارس ٹوئنٹی 20 سیریز پہلے میچ میں سچن کو شکست ‘ وارن کامیاب

آل اسٹارس ٹوئنٹی 20 سیریز پہلے میچ میں سچن کو شکست ‘ وارن کامیاب

نیویارک 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں آل اسٹارس ٹوئنٹی 20 سیریز میں سچن بلاسٹرس کی ٹیم کو شین وارن کی وارئیرس کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ وارن کی ٹیم نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی ۔ سچن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے 20 اوورس میں 140 رنز بنائے تھے ۔ اوپنر وریندر سہیواگ نے سب سے زیادہ 55 رن بنائے ۔ انہوں نے 22 گیندوں میں تین چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے یہ رنز بنائے ۔ انہیں ڈانیل ویٹوری نے بولڈ کیا ۔ کپتان تنڈولکر 27 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ وی وی ایس لکشمن نے آٹھ رن بنائے جبکہ برین لارا صرف ایک رن بناسکے ۔ جئے وردھنے نے 18 ‘ کارل ہوپر نے 11 اور شون پولک نے 11 رن بنائے ۔ معین خان ایک رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ کرٹلی امبروز ایک اور متیا مرلی تھرن دو رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے ۔ وارنز وارئیرس کیلئے شین وارن اور اینڈریو سائمنڈز نے تین تین وکٹس لئے تھے ۔ ویٹوری اور ایلن ڈونالڈ کو ایک ایک وکٹ ملی تھی ۔ جواب میں 17.2 اوورس میں 141 رنز بناکر وارئیرس نے یہ میچ جیت لیا ۔ رکی پانٹنگ 48 رن اور جانٹی رہوڈز 20 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ جیک کالس نے 13 ‘ میتھیو ہیڈن نے 4 اور اینڈریو سائمنڈز نے ایک رن بنائے ۔ سچن بلاسٹرس کیلئے شعیب اختر نے دو اور متیا مرلی تھرن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ شین وارن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT