Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آل انڈیا فٹبال فیڈریشن ایوارڈز لنگڈوہ اور بالادیوی کو پلئیر آف دی ائیرٹرافی

آل انڈیا فٹبال فیڈریشن ایوارڈز لنگڈوہ اور بالادیوی کو پلئیر آف دی ائیرٹرافی

مارگاؤ 20 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مڈ فیلڈر فیوگنسن لنگڈوہ نے سنیل چھتری کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جاریہ سال کا آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی پلئیر آف دی ائیر ٹرافی حاصل کرلی ہے ۔ سنیل چھیتری گذشتہ دو سال سے یہ ٹرافی حاصل کر رہے تھے ۔ خواتین کے زمرہ میں مسلسل دوسری مرتبہ ان فارم اسٹرائیکر بالا دیوی نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے ۔ یہ اعلان آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا ۔ لنگڈوہ کا آئی لیگ کلبس کے کوچس سے ملنے والے ووٹوں کی بنیاد پر اس ٹرافی کیلئے انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہیں اس ٹرافی کے ساتھ دو لاکھ روپئے انعام پیش کیا جائیگا ۔ لنگڈوہ نے اس اعزاز پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ان کیلئے باعث فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ انہیںآئی لیگ کوچس کے ووٹوں سے یہ ٹرافی مل رہی ہے ایسے میں یہ بہت اہمیت کی حامل اور ان کیلئے خصوصی ہوگئی ہے ۔ یہ مزید بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے جذبہ پیدا کرنے میں معاون ہوگا ۔ علاوہ ازیں بالا دیوی کو بھی آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی جانب سے وومن فٹبالر آف دی ائیر ٹرافی کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ بالا دیوی کو اس ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپئے کا نقد انعام پیش کیا جائیگا ۔ بالا دیوی نے کہا کہ وہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی مشکور ہیں کہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔ وہ اس ایوارڈ پر فیڈریشن کی مشکور ہیں اور مستقبل میں بھی مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرینگی ۔ پریتم کوتل کو آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کا 2015 کا ابھرتا ہوا کھلاڑی قرار دیا گیا ہے جبکہ ابھرتی ہوئی فٹبالر کی حیثیت سے پیاری ژاژا کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT