Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آل انڈیا مسلم تھنک ٹینک اسوسی ایشن جموں و کشمیر کا جنرل باڈی اجلاس

آل انڈیا مسلم تھنک ٹینک اسوسی ایشن جموں و کشمیر کا جنرل باڈی اجلاس

جموں کشمیر ۔ 16 ڈسمبر (پریس نوٹ) آل انڈیا مسلم تھنک ٹینک اسوسی ایشن جموں کشمیر چاپٹر کی جنرل باڈی کا اجلاس زیرصدارت سید شمشادقادری منعقد ہوا، جس میں خصوصی طور پر جناب بشیراحمد ادینال آئی اے ایس، ایوب بیگ، لیاقت خان، محمد اکرم قاضی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلمان کے مشکل دور کا جائزہ لیا گیا۔ جناب بشیراحمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاست جموں و کشمیر کی تمام اوقاف کی جائیدادوں کی آمدنی مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کرنی چاہئے اور غیرقانونی قبضہ جات کو برخاست اور اوقاف کی جائیدادوں کو حاصل کیا جائے۔ جناب سید شمشاد قادری فاونڈر پریسیڈنٹ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے جو اسکیمات ہیں اس پر مکمل عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں مرزا شاکر بیگ، محمد اکرم قاضی، لیاقت خاں حق نواز، ایوب بیگ نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کیلئے جو فلاح و بہبود کے اسکیمات پر عمل آوری کریں۔ جناب بشیراحمد اوینال کو سرپرست اعلیٰ اور جناب ایوب بیگ کو کنوینر جموں و کشمیر چاپٹر متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT