Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکا دوروزہ اجلاس

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکا دوروزہ اجلاس

جے پور7اپریل (سیاست ڈاٹ کام)تین طلاق، تعدد ازدواج اور یکساں سیول کوڈ کے محاذ پر آزمائشوں سے نبرد آزما کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کا کل سے یہاں دو روزہ اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ بنیادی طور پر تحفظ شریعت اور اصلاح معاشرہ اس اجلاس کا اہم موضوع ہے لیکن امید کی جاتی ہے ہندستانی مسلمانوں کے عائلی مسائل سے رجوع کرنے والا یہ قومی ادارہ دیگر متعلقہ عصری امور پر بھی تبادلہ خیال کرے گا۔ اس موقع پر دوروزہ تفہیم شریعت ورکشاپ [شمالی ہند] کا بھی با اہتما م جامعۃ الہدایہ نظم کیاگیا ہے ۔ کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کی شعبہ خواتین کی جانب سے بھی کل 8 اپریل کوایک روزہ ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے ۔یہ ورکشاپ ڈاکٹر اسماء زہر ہ رکن شعبہ خواتین کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈکی زیر نگرانی ہوگا۔ شعبہ خواتین کا اجلاس 9اپریل کو مقرر ہے جس میں کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کے شعبہ خواتین کی خصوصی نگراں ڈاکٹر اسماء زہرہ ، رکن عاملہ کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ ممدوحہ ماجدنئی دہلی،رکن بورڈ نگہت پروین خاں،لکھنؤاور یاسمین فاروقی خصوصی طور سے خطاب کریں گی۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا شاہ محمد فضل الرحیم مجددی کے مطابق بورڈ کا اجلاس عام اتوار کو عید گاہ میں ہو گا جس میں بورڈ کے صدر مولانا ندوی، جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی، سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، رکن مولاناخلیل الرحمن سجاد نعمانی، کنوینر مولانا عتیق احمد بستوی اور ظفریاب جیلانی کی شرکت متوقع ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT