Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آل انڈیا کانگریس قائدین کا الحاج ابراہیم بن عبداللہ مسقطی کو خراج

آل انڈیا کانگریس قائدین کا الحاج ابراہیم بن عبداللہ مسقطی کو خراج

مرحوم کی رہائش گاہ پر غلام نبی آزاد ، ڈگ وجئے سنگھ اور دیگر کی آمد
حیدرآباد ۔ 19۔ اکتوبر (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قائدین نے آج الحاج ابراہیم بن عبداللہ مسقطی سابق رکن قانون ساز کونسل کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹریز غلام نبی آزاد اور ڈگ وجئے سنگھ کے علاوہ پردیش کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی، قائد اپوزیشن جانا ریڈی، قائد اپوزیشن قانون ساز کونسل محمد علی شبیر ، رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ ، رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین ، ترجمان اے آئی سی سی مدھو یشکی گوڑ، سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر ، سابق وزیر ڈی ناگیندر صدرنشین اقلیتی ڈپارٹمنٹ پردیش کانگریس محمد فخرالدین اور دوسروں نے کوٹلہ عالیجاہ میں ابراہیم مسقطی مرحوم کی قیام گاہ پہنچ کر افراد خاندان سے ملاقات کی اور انہیں پرسہ دیا۔ کانگریس قائدین نے جناب مسقطی کی طویل عوامی خدمات کی یاد تازہ کی اور کہا کہ ان کے انتقال سے پرانے شہر کے عوام ایک سیکولر اور بے باک قائد سے محروم ہوچکے ہیں۔ ان کے انتقال سے مسلم قیادت میں ایک خلاء پیدا ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ابراہیم مسقطی سے ان کے قریبی مراسم تھے اور کئی بار ملک کے حالات پر تبادلہ خیال ہوچکا ہے۔ ڈگ وجئے سنگھ اور غلام نبی آزاد نے جناب مسقطی کے فرزندان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں۔ اس موقع پر جناب ابراہیم مسقطی کے فرزندان عرفان مسقطی، سلطان مسقطی ، علی مسقطی، منان مسقطی، خالد مسقطی اور عادل مسقطی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT