Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے صحرائی پروگرام کا انعقاد

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے صحرائی پروگرام کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : آل انڈیا یونانی طبی کانگریس شاخ تلنگانہ اسٹیٹ کی جانب سے 11 اکٹوبر کو یونانی فارمیسی چارمینار سے جڑی بوٹیوں کی تحقیقات کے لیے ایک قافلہ معین آباد و دیگر اطراف و اکناف کے جنگلات کے لیے روانہ ہوا ۔ سرپرستی ڈاکٹر محمد عطا اللہ شریف مرکزی نائب صدر و سابق ڈائرکٹر سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار یونانی میڈیسن ایرہ گڈہ نے کی ۔ صدارت ڈاکٹر محمد غلام احمد اقبال ( صدر طبی کانگریس ) نے کی ۔ ڈاکٹر محمد سمیع الدین متین نائب صدر کی قرات کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔ حکیم محمد حسام الدین طلعت ( خلف کالے حکیم طبیب شاہی ) و جنرل سکریٹری طبی کانگریس نے نئے ممبروں کا تعارف کروایا ۔ پھر یہ طبی قافلہ ڈاکٹر محمد عطا اللہ شریف و ڈاکٹر غلام احمد اقبال صدر طبی کانگریس ، امیر قافلہ کی قیادت میں جنگل کی طرف روانہ ہوا ۔ کئی جڑی بوٹیوں کو اکھٹا کیا گیا ۔ پھر یہ قافلہ ایک فارم ہاوز معین آباد پہنچا ۔ نماز ظہر اور طعام کے بعد اکھٹا کی گئی جڑی بوٹیوں کے افعال ، خواص و فائدوں پر طبیب خواجہ عظیم الدین ، ڈاکٹر عطا اللہ شریف ، ڈاکٹر فرحانہ خان ( میڈیکل آفیسر یونانی ) ، ڈاکٹر جوہر جہاں ( میڈیکل آفیسر ) ، ڈاکٹر شاہین ( سعودی عرب ) ، ڈاکٹر محمد جہانگیر نے تفصیلی روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹر عطا اللہ شریف نے امراض کے لیے پہلے تشخیص لازمی ہے اور امراض کی تشخیص کس طرح کی جائے اور نبض کس طرح دیکھی جائے اس پر تفصیلی لکچر دیا ۔ طبیب خواجہ عظیم الدین نے طب نبویؐ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے شفاء رکھی ہے دوا کے ساتھ قرآن پاک کی آیات کا استعمال امراض کی شفا میں بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس پروگرام کے شرکاء میں قابل ذکر ڈاکٹر محمد ارشد علی ، ڈاکٹر وحید ، ڈاکٹر صمد ، ڈاکٹر ندیم ، حکیم فاروق ، حکیم صفی اللہ بیگ ارسطو ، حکیم ایم اے قدیر ، حکیم محبوب علی ہاشمی ، ڈاکٹر سلطان احمد موجود تھے ۔ حکیم محمد حسام الدین طلعت نے آخر میں تمام اطباء حضرات ، یونانی طلباء وطالبات کی کثیر تعداد کا شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT