Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آل انگلینڈ چمپئن شپ: پرانیت، سائنا ، سریکانت کی پیشرفت

آل انگلینڈ چمپئن شپ: پرانیت، سائنا ، سریکانت کی پیشرفت

برمنگھم ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی شٹلر بی سائی پرانیت جو عالمی سطح پر کچھ خاص شہرت نہیں رکھتے، انھوں نے اپنے کریئر کی ایک شاندار جیت درج کرائی اور دو مرتبہ کے اولمپک سلور میڈلسٹ اور سابق ورلڈ نمبر 1 لی چونگ وی (ملائیشیا) کو یہاں آل انگلینڈ چمپئن شپ کے اوپننگ راؤنڈ میں حیران کن شکست دے دی۔ کل رات دیر گئے مینس سنگلز سیکشن میں 50 منٹ کے میچ میں پرانیت نے یہ باوقار ٹورنمنٹ تین مرتبہ جیتنے والے اسٹار اور سکنڈ سیڈ حریف کو 24-22، 22-20 سے ہرایا۔ اس کے علاوہ نامور ہندوستانیوں سائنا نہوال، کے سریکانت اور سمیر ورما بھی بارکلے کارڈ ارینا میں 550,000 ڈالر والے ٹورنمنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پیشرفت کرلی ہے۔ عالمی نمبر 2 سائنا نے انجری کے سبب طویل وقفے سے واپسی کرتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز چمپئن کناڈا کی میشل لی کو 21-17، 21-12 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT