Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’آمر‘ بترا میری برطرفی کا بہانہ تلاش کررہے تھے

’آمر‘ بترا میری برطرفی کا بہانہ تلاش کررہے تھے

انڈین سسٹم کی کمزوری پر ولندیزی پال وان کا اظہار افسوس
نئی دہلی ، 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ہاکی کوچ کی حیثیت سے اپنی برطرفی کیلئے اسپیشل کمیٹی کی سفارش پال وان آس کیلئے کوئی حیران کن بات نہیں، جنھوں نے کہا کہ ’’خودسر‘‘ صدر ہاکی انڈیا نریندر بترا انٹورپ (بلجیم) میں میدان پر چپقلش کے بعد انھیں باضابطہ طور پر برطرف کردینے کیلئے بہانے تلاش کررہے تھے۔ ولندیزی پال وان نے ربط پیدا کرنے پر انڈین سسٹم کی کمزوری پر افسوس کیا اور کہا کہ بترا کو اُن کی ساکھ بگاڑنے پر ان سے معذرت خواہی کرنا چاہئے۔ پال وان نے روٹرڈم میں اپنے مکان سے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ ’’مجھے اس فیصلہ کا پہلے سے علم تھا۔ میں حیرت زدہ نہیں ہوں۔ وہ (بترا) مجھے برطرف کرنے کیلئے بس بہانے تلاش کررہے تھے اور انھوں نے یہی کیا۔ انھیں اس کیلئے (میری ساکھ بگاڑنے پر) معذرت خواہی کرنا چاہئے۔ میں انھیں ڈکٹیٹر تو نہیں مگر آمرانہ رویہ کا حامل شخص کہوں گا۔‘‘

Top Stories

TOPPOPULARRECENT