Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / آملہ‘سکندررضا اور ڈیرن سیمی ورلڈ الیون میں شامل

آملہ‘سکندررضا اور ڈیرن سیمی ورلڈ الیون میں شامل

کراچی ۔21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام منظر عام پر آگئے جن میں جنوبی افریقہ، بنگلادیش، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے نامور کھلاڑی شامل ہیں۔آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آرہے ہیں جن میں دنیائے کرکٹ کے صف اول کے کھلاڑی موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کے ممکنہ کھلاڑیوں میں جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ، لیگ اسپینر عمران طاہر، انگلش لیگ اسپینر عادل رشید، زمبابوے کے بیٹسمین سکندر رضا اور ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیرن سیمی شامل ہیں۔ان کے علاوہ بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن اور تمیم اقبال بھی ممکنہ ورلڈ الیون میں شامل ہیں جبکہ افغانستان کے محمد نبی بھی پاکستان کا دورہ کرنے والی ممکنہ ورلڈ الیون کا حصہ ہوں گے۔3 ٹوئنٹی20 میچوں پر مشتمل سریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے والے دیگر کھلاڑیوں کے نام بھی کچھ روز میں سامنے آجائیں گے۔خیال رہے کہ سری لنکا کرکٹ نے بھی پاک ۔سری لنکا سریز کا ایک ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی تھی جس کا آغاز آئندہ ماہ سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT