Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آملہ اور ڈی کاک کی سنچریاں‘جنوبی افریقہ فاتح

آملہ اور ڈی کاک کی سنچریاں‘جنوبی افریقہ فاتح

سنچورین۔10 فروری (سیاست ڈاٹ کام )ہاشم آملا اورساتھی اوپنرکوئنٹن ڈی کاک کی ریکارڈ سنچریوںکی بدولت جنوبی کو انگلینڈ کیخلاف تیسرے ونڈے  میں سات وکٹوں کی کامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن مہمان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی ہنوز  برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیسن روئے کی بیس رنز بنا کر آوٹ ہونے کے بعد ہیلز اور جو روٹ کی سنچری شراکت کی بدولت استحکام حاصل کر لیا۔ ہیلز نے آٹھ چوکوں سمیت 65 رنز بنائے جبکہ جیو روٹ نے 125 رنزبنائے۔ انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں پر 318 رنز کا اسکور بورڈ پر درج کیا۔ جوابی اننگز میں ڈی کاک اور ہاشم آملا نے پہلی وکٹ کیلئے 239 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کر کے فتح کی مضبوط بنیاد رکھی۔ ڈی کاک نے 135 اور آملا نے 127 رنز بنائے۔ ڈو پلیسز نے ناقابل شکست 33 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سیریز میں پہلی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ڈی کاک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT