Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آملہ سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں واپس

آملہ سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں واپس

دبئی۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹسٹ کھلاڑیوں کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے مطابق بیٹنگ میں ہاشم آملہ چھ درجے ترقی پاکر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی نے ٹسٹ کھلاڑیوں کی تازہ درجہ بندی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے والے جنوبی افریقی اسٹار ہاشم آملہ چھ درجے ترقی پا کر ساتویں مقام پر آگئے ہیں۔یادرہے کہ انگلش ٹیم کے خلاف لارڈز میں پہلا ٹسٹ گنوانے کے بعد جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹسٹ میں میزبان ٹیم کے خلاف 340 رنز کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں واپسی کی ہے جس میں آملہ نے پھر ایک مرتبہ کلیدی رول ادا کیاہے۔

TOPPOPULARRECENT