Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / آملہ کیخلاف نسلی امتیاز، خاطی نوجوان پر3سالہ پابندی

آملہ کیخلاف نسلی امتیاز، خاطی نوجوان پر3سالہ پابندی

ہوبارٹ، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ آسٹریلیا نے ہوبارٹ ٹسٹ کے پہلے روزجنوبی افریقہ کے مایہ باز بلے باز ہاشم آملہ کے خلاف نسلی امتیازپرمبنی پیغام جاری کرنے پر ایک نوجوان کو 3سال کیلئے آسٹریلیا میں کسی بھی میچ کو دیکھنے کیلئے میدان میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے عدالت لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق تسمانیہ کے لانگفرڈ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان نے اپنے پیغام میں مبینہ طور پر ہاشم آملہ کو براہ راست نشانہ بنایا جبکہ پولیس نے ان کو سزا سنانے کی تصدیق کی ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹ تسمانیہ، ہوبارٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ کے پہلے روز تماشائی کی جانب سے خراب رویے کے معاملے کی تصدیق کرتے ہیں۔تسمانیہ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے علاقے کا تعین کیا اوراس شخص کی شناخت کی اور کرکٹ آسٹریلیا نے انھیں اپنے کسی بھی میچ کو میدان میں جاکر دیکھنے پر تین سال کیلئے پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کردیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا ہمارے کسی بھی میچ میں سماج کے خلاف کسی بھی رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا جس میں نسلی بنیادوں پر کسی کو بدنام کرنا بھی شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT