Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آم ، دھان اور تِل کی فصل کو نقصان

آم ، دھان اور تِل کی فصل کو نقصان

کریم نگر /20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اتوار کو آندھی ، طوفان اور بارش کے سبب کریم نگر ضلع میں آم ، دھان اور تِل کی فصل کو کافی نقصان پہونچا ۔ متعلقہ عہدیداروں کے سروے کے مطابق کریم نگر ضلع کے سات منڈلوں میں 2652 ہیکڑ آم کے باغات کو شدید نقصان پہونچا ہوٹل فاریسٹری ہارٹیکلچر کی رپورٹ کے مطابق جگتیال ڈیویژن میں 148 ہیکڑ دھان کی فصل اور 120 ہیکڑ تِل کی فصل کو نقصان ہوا جگیتال میں 16 ہیکڑ دھان سارنگاپور میں 90 ہیکڑ تِل ، رائیکل میں 72 ہیکڑ دھان 30 ہیکڑ تِل اور دھرم پوری میں 60 ایکڑ دھان کی فصل کو نقصان پہونچا ۔ لیکن کسانوں کی برہمی سے پتہ چلتا ہے کہ اس سے بھی زیادہ اُن کا نقصان ہوا ہے لیکن ذمہ داران کا تخمینہ غلط ہے ۔ اس سلسلہ میں دوبارہ جانچ کروانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT