Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش اور تلنگانہ میں دریائے گوداوری کی سطح میں کمی

آندھراپردیش اور تلنگانہ میں دریائے گوداوری کی سطح میں کمی

حیدرآباد ، 14 جولائی (یو این آئی) آندھراپردیش اور تلنگانہ میں دریائے گوداوری کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ بھدراچلم ‘ دولیشورم میں گزشتہ تین دنوں سے سطح میں کافی اضافہ کے بعد ان دونوں مقامات پر آبی سطح میں کمی ہوئی ہے ۔ بھدرا چلم کے قریب دریائے گوداوری کی آبی سطح 45فٹ ہوگئی اور اس کی سطح 52فٹ تھی جس پر دوسری وارننگ جاری کردی گئی تھی ۔ تاہم آبی سطح میں کمی کے بعد دوسری وارننگ کا نشان واپس لے لیا گیا ہے ۔ چار تا پانچ دنوں میں بالائی علاقوں میں ہوئی شدید بارش سے گوداوری میں بارش کے پانی کا زائد بہاؤ دیکھا گیا جس سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ۔ بھدرا چلم کی کئی کالونیاں زیر آب آگئیں ۔ مشرقی و مغربی گوداوری اضلاع میں دریائے گوداوری کی سطح میں آج کمی ہوئی ہے ۔ راجمندری کے دولیشورم بیریج کے قریب اس کی سطح 14.3 فٹ ہوگئی ۔ دولیشورم بیریج سے 14.20 لاکھ کیوزک پانی سمندر میں چھوڑا گیا۔

TOPPOPULARRECENT