Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش حج کمیٹی سے 12 خادم الحجاج کا انتخاب

آندھراپردیش حج کمیٹی سے 12 خادم الحجاج کا انتخاب

درخواستوں کی قرعہ اندازی، ایگزیکٹیو آفیسر محمد لیاقت علی
حیدرآباد۔/17جون، ( سیاست نیوز) حج 2017 کیلئے آندھرا پردیش حج کمیٹی نے 12 خادم الحجاج کا انتخاب کیا ہے۔ آندھرا پردیش حج کمیٹی کے ایکزیکیٹو آفیسر محمد لیاقت علی کی نگرانی میں خادم الحجاج کیلئے داخل کی گئی درخواستوں کی قرعہ اندازی عمل میں آئی۔ اس موقع پر حج کمیٹی کے رکن حاجی شیخ حسن باشا موجود تھے۔ قرعہ اندازی کے ذریعہ ضلع واری سطح پر خادم الحجاج کا انتخاب عمل میں آیا۔ جن 12 خادم الحجاج کا انتخاب کیا گیا ان میں کے رحمت اللہ اور عبدالملک منیار ( ضلع اننت پور )، محمد رضوان اور شیخ ملک ( ضلع کڑپہ )، کے یونس باشا اور محمد ابراہیم خلیل ( ضلع کرنول ) پٹھان کریم اللہ خان ( نیلور اور پرکاشم )، محمد مامون الحق ( گنٹور )، اضلاع مشرقی گوداوری، مغربی گوداوری، وشاکھاپٹنم، وجیا نگرم اور سریکاکولم کیلئے محمد عبدالحق کو منتخب کیا گیا ہے۔ سنٹرل حج کمیٹی کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق مزید تین افراد کا پولیس ڈپارٹمنٹ سے انتخاب عمل میں آیا ہے جن میں چتور ضلع سے شیخ عبدالقادر جیلانی، کرشنا ضلع سے عبدالرقیب اور گنٹور ضلع سے ایس کے کریم اللہ شامل ہیں۔ ایکزیکیٹو آفیسر آندھرا پردیش حج کمیٹی کے مطابق عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا رمضان المبارک کے بعد ضلع واری سطح پر انعقاد عمل میں آئے گا۔

 

TOPPOPULARRECENT