Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش حج کمیٹی کا آج پہلا اجلاس

آندھراپردیش حج کمیٹی کا آج پہلا اجلاس

حیدرآباد۔25اپریل ( پریس نوٹ ) آندھراپردیش اسٹیٹ حج ہاؤز کمیٹی کا پہلا اجلاس کل منگل 26اپریل کو 11:30 بجے دن تھرڈ فلور حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد میں منعقد ہوگا جس میں اے پی اسٹیٹ حج کمیٹی کے پہلے صدرنشین کا انتخاب عمل میں آئے گا ۔ ایگزیکٹیو آفیسر اے پی اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور کی نگرانی میں اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آندھراپردیش نے جی او آر ٹی نمبر 43 مورخہ 17مارچ محکمہ اقلیتی بہبود ( آئی ڈی ایم) ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل کی ہے جس میں جناب محمد احمد شریف ایم ایل سی ‘ جناب شیخ مستان شریف ( زیڈ پی ٹی سی گنٹور) ‘ جناب ٹی محبوب صاحب ( ایم پی پی ۔ اننت پور) ‘ جناب شیخ اکبر پاشاہ ( وائس ایم پی پی گنٹور) ‘ مولانا الیاس ( نیلور ) ‘ مفتی فاروق ( وجئے واڑہ ) ‘ جناب کے محمد رفیع ( نندیال) ‘ جناب عبدالرحمن ( ویزاگ) ‘ جناب مومن احمد حسین ( سری سیلم کرنول ) ‘ جناب حاجی شیخ حسن باشاہ ( گنٹور) ‘ جناب سید شاہ مخدوم بخاری کڑپہ‘ جناب کے محمد عثمان ( ادونی کرنول) کے علاوہ صدرنشین اے پی وقف بورڈ ( کامپٹنٹ اتھاریٹی) بحیثیت ارکان شامل ہیں ۔ اگزیکٹیو آفیسر اے پی اسٹیٹ حج کمیٹی بہ اعتبار عہدہ رکن اور کنوینر ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT