Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کا امراوتی میں پہلا اجلاس

آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کا امراوتی میں پہلا اجلاس

حیدرآباد /10 جنوری ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش اسمبلی کا اس سال پہلا اجلاس ( بجٹ سیشن ) نئی راجدھانی امراوتی میں منعقد ہوگا ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے یہ انکشاف کیا ۔ چینائی میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے بتایا کہ آئندہ سے آندھراپردیش اسمبلی کے تمام اجلاس آندھراپردیش میں ہی منعقد ہوں گے ۔ انہوں نے آئندہ 20 دنوں میں امراوتی میں تعمیر اسمبلی عمارت کے تعمیری کام مکمل ہونے کی توقع ظاہر کی ۔ چیف منسٹر نے کہا کو کرشنا کا پانی چھوڑنے سے متعلق چیف منسٹر ٹاملناڈو کے انہیں مکتوب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت دریائے کرشنا میں پانی کی سطح آب کم ہے ۔ اس کے باوجود صورتحال کا اندازہ لگا کر چینائی کو پانی فراہم کرنے غور کر رہے ہیں ۔ انہوں نے عوام کو اس مسئلہ پر واضح تیقن دیا کہ وہ ریاست کی تیز رفتار ترقی پر اولین ترجیح دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT