Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش میںاقلیتوں کے بجٹ میں دوگنا اضافہ

آندھراپردیش میںاقلیتوں کے بجٹ میں دوگنا اضافہ

تعلیم ‘ فنی تربیت‘ تجارت ‘ غریب لڑکیوں کی شادی ‘ آئمہ و موذنین کیلئے اسکیمات

حیدرآباد۔14مارچ ( سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے اپنے بجٹ برائے سال 2016-17 میں اقلیتوں کیلئے مختص کردہ رقم میں دوگنا اضافہ کردیا ہے ۔ سال 2015-16 کے بجٹ میں اقلیتوں کیلئے 378.18 کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے اور اس سال کیلئے 710.57کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ آندھراپردیش کے وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو نے یہ بجٹ پیش کیا تھا ۔ گورنر کے خطبہ میں چندرا بابو نائیڈو حکومت نے درج فہرست طبقات و قبائل ‘ پسماندہ طبقات اقلتیوں اور خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی اقدامات جاری رکھنے کے عز کا اعادہ کیا تھا ۔ چنانچہ حکومت آندھراپردیش اپنی ریاست کے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیلئے دوکان‘ مکان ‘روشنی ‘ دلہن اور شادی خانہ جیسے اہم اسکیمات کو روبہ عمل لارہی ہے ۔ کڑپہ اور وجئے واڑہ میں حج ہاؤز تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ اردو یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے کرنول میں پہلے ہی سنگ بنیاد رکھا جاچکا ہے ۔ جہاں آئندہ تعلیمی سال سے کلاسیس کا آغاز ہوگا ۔ علاوہ ازیں چندرا بابو نائیڈو حکومت اپنی ریاست میں اقلیتوں کو دیئے جانے والے تحفظات کے عہد کی پابند ہے ۔ چنانچہ سپریم کورٹ میں زیر تصفیہ تحفظات کے مقدمہ کی موثر پیروی کیلئے سرکردہ وکلاء اور ماہرین قانون کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو نے اسمبلی میں اعلان کیا کہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیلئے متعدد تعلیمی پروگرام ردعمل لائے جارہے ہیں ‘ جن کے تحت طلبہ کو ریذیڈنشیل اسکول میں تعلیم ‘اسکالرشپس اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے مختلف ٹریڈس میں تربیت کی فراہمی شامل ہے ۔ 2015-16ء کے دوران آٹھ کروڑ کے مصاف سے 5,714 اقلیتی امیدواروں کو محتلف شعبہ میں فنون کی تربیت دی گئی اور 70فیصد امیدوار 6,250 روپئے ماہانہ تنخواہ پانے کے اہل ہوئے ہیں ۔ 48کروڑ روپئے سے 14,287 کی مالی مدد کی گئی اور اس سال 250کروڑ روپئے کے مصارف سے ایک لاکھ اقلیتی خاندانوں کو کاروبار کیلئے مالی مدد فراہم کرنے کامنصوبہ ہے ۔ وائی رام کرشنوڈو نے کہا کہ 2016-17 میں اقلیتی بہبود و ترقی کیلئے میں 710.57کروڑ روپئے فراہم کررہا ہوں جو گذشتہ سال کی مجموعی تخصیص 378.81کروڑ روپئے سے 87.53زائد ہے ۔
آندھراپردیش کے بجٹ میں اقلیتوں
کیلئے اہم تخصیصات
n   اے پی وقف بورڈ 20کروڑروپئے
n   ا ے پی اردو اکیڈیمی   20کروڑ روپئے
n  اقلیتی تعلیمی ترقیاتی مرکز 10کروڑ روپئے
n   اے پی حج ہاؤز  15کروڑ روپئے
n   امام و موذنین کی امداد  24کروڑ روپئے
n   ریذیڈنشیل اسکول عمارتوں کی تعمیر 84.70 کروڑروپئے
n   اردو گھر و شادی خانہ  12کروڑ روپئے
n     مسلم امدادباہمی سوسائٹی 2کروڑ
n    دلہن اسکیم 54.77کروڑ روپئے

TOPPOPULARRECENT