Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش میں اُجالا اسکیم کے ایل ای ڈی بلبس کی تبدیلی

آندھراپردیش میں اُجالا اسکیم کے ایل ای ڈی بلبس کی تبدیلی

علیحدہ ایکشن پلان مرتب ، محکمہ برقی کو حکومت سے تعاون کی ہدایت
امراوتی۔ 12 مارچ (این ایس ایس) برقی بچت پروگرام پر عمل درآمد میں اطمینان بخش خدمات کی فراہمی کی کوشش کے سلسلے میں حکومت آندھرا پردیش نے ریاست میں اُجالا اسکیم کے تحت تقسیم کئے گئے تمام ناکارہ ہوجانے والے ایل ای ڈی بلبس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کیلئے ایک خصوصی میکانزم کو اپناتے ہوئے ایک علیحدہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اے پی ڈسکامس، آندھرا پردیش اسٹیٹ انرجی ایفیشینسی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو انرجی ایفیشینسی سرویسیس لمیٹیڈ، حکومت ہند کے ساتھ کوارڈینیٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جوکہ ریاست میں اُجالا اسکیم کو روبہ عمل لارہی ہے تاکہ ناکارہ ایل ای ڈی بلبس کو تبدیل کیا جائے۔ ڈسکامس کے سی ایم ڈیز ان کی وقفہ وقفہ سے منعقد کی جانے والی ٹیلی کانفرنس میں ہفتہ واری اساس پر ناکارہ بلبس کی تبدیلی کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے، جبکہ آپریشن سرکلس کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرس ای ای ایس ایل کے انجینئرس کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ری پلیسمنٹ کاؤنٹرس کو بلبس کی روزانہ سربراہی کی نگرانی کریں گے۔ کانفرنس میں حصہ لیتے ہوئے چیرمین اینڈ مینیجنگ ڈائریکٹر اے پی ڈسکامس ایم ایم نائیک اور ایچ وی دورا، سی ایم ڈی، اے پی ایس پی ڈی سی ایل نے بتایا کہ ناکارہ بلبس کی تبدیلی کے عمل میں ڈسٹری بیوشن ایجنسی کی عدم دستیابی کے باعث قدرے تاخیر ہوئی ہے اور متعلقہ ڈسٹری بیوشن ایجنسی کو ای ای ایس ایل کی جانب سے بلیک لسٹ کیا گیا ہے، حکومت اے پی کی ہدایت کے مطابق ایک علیحدہ میکانزم کو اختیار کیا جارہا ہے اور وارنٹی مدت کے اندر EESL کے تعاون سے بلبس کو تبدیل کرنے کیلئے تمام تر کاوشیں کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT