Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش میں حصول اراضی کا اعلامیہ جاری ، کسانوں کا احتجاج

آندھراپردیش میں حصول اراضی کا اعلامیہ جاری ، کسانوں کا احتجاج

وجئے واڑہ /21 اگست ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھراپردیش نے اپوزیش جماعتوں اور کسانوں کی تنظیموں کے شدید احتجاج کے درمیان آج وجئے واڑہ ۔ گنٹور علاقہ میں تعمیر کئے جانے والے نئے صدر مقام کیلئے حصول اراضی کا ایک اعلامیہ جاری کردیا ۔ گنٹور کے کلکٹر کانتی لال ڈانڈے نے 29 دیہاتوں کے تحت 904 ایکر اراضی کے حصول کیلئے یہ اعلامیہ جاری کیا ۔ حکومت پہلے ہی اپنی ’ لینڈ پولنگ اسکیم ‘ کے تحت 29 مواضعات میں 33,000 ایکر اراضی حاصل کرچکی ہے ۔ یہ اسکیم 28 فروری کو اختتام کو پہونچی ۔ وزیر بلدی نظم و نسق پی نارائنا نے کہا کہ اس کے علاوہ ریاستی حکومت قانون حصول اراضی کے تحت مزید 2,500 ایکر اراضی حاصل کرنے کیلئے تیار ہوچکی ہے ۔ نارائنا نے جو آندھراپردیش کے صدر مقام کی علاقائی ترقیاتی اتھاریٹی کے چیرمین بھی ہیں ، مزید کہا کہ ریاستی حکومت نے حصول اراضی کا قانون استعمال کرنے سے گریز کیا کیونکہ لینڈ پولنگ اسکیم زیادہ فائدہ مند راستہ تھی۔

TOPPOPULARRECENT