Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / آندھراپردیش میں معاشی سروے کرنے کا فیصلہ

آندھراپردیش میں معاشی سروے کرنے کا فیصلہ

اقلیتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کو فوائد پہنچانے کی تجویز ‘ مسلم قائدین سے چندرا بابو کی بات چیت
وجئے واڑہ۔15فبروری ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ غریبی کے خاتمہ کیلئے اُن کی حکومت کی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر  ریاست میں  تمام طبقات کی معاشی حالت اور معیار زندگی کا پتہ چلانے کیلئے جامع سروے کروایا جائے گا ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ’’ سروے اور اس کی سفارشات کی بنیاد پر اقلیتوں کے بشمول تمام پسماندہ طبقات کی ترقی کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ حکومت کی مختلف فلاحی اسکیمات سے ہر طبقہ کو اس کے تناسب کے مطابق فوائد اور ثمرات پہنچے ‘‘ ۔ چندرا بابو نائیڈو یہاں گورنمنٹ چیف وھپ کلا سرینواسلو کے زیرقیادت والمیکی بویا طبقہ کے قائدین کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے ۔ قبل ازیں آندھراپردیش کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے مسلم قائدین کے ایک وفد نے بھی چیف منسٹر نائیڈو سے ان کے کیمپ آفس میں ملاقات کی اور یہ درخواست بھی کی گئی کہ آندھراپردیش میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے 1000کروڑ روپئے مختص کئے جائیں ۔ مسلم قائدین کے وفد نے دچیف منسٹر سے یہ درخواست بھی کی کہ سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں مسلمانوں کو پانچ فیصد تحفظات فراہم کئے جائیں ۔ چیف منسٹر نے تیقن دیا کہ ان مسائل کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ چندرا بابو نائیڈو نے آندھراپردیش اسٹیٹ وقف بورڈ کی تشکیل کیلئے وفد کی درخواست پر بھی غور کرنے کا تیقن دیا ۔

TOPPOPULARRECENT