Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش میں ڈرون سنٹر فار ایکسلنس کے قیام کے سلسلہ میں اقدامات

آندھراپردیش میں ڈرون سنٹر فار ایکسلنس کے قیام کے سلسلہ میں اقدامات

حیدرآباد، 23جولائی (سیاست ڈاٹ کام)آندھراپردیش میں ڈرون سنٹر فار ایکسلنس کے قیام کے سلسلہ میں اقدامات میں حکومت نے تیزی پیداکردی ہے ۔ریاستی حکومت اے پی انو ویشن سوسائٹی کے تعاون سے وشاکھاپٹنم میں ڈرون کی تیاری ،تجربہ اور ترقی کے مرکز کے قیام کے اقداما ت کر رہی ہے جس کے لئے اومنی کمپنی آگے آئی ہے ۔جلد ہی یہ سنٹر قائم کرتے ہوئے آندھراپردیش کو گلوبل ڈرون ہب میں تبدیل کیا جائے گا۔اس کے لئے آندھراپردیش کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی لوکیش نے کوششوں کا آغاز کردیا ہے ۔عالمی سطح پر ڈرون کے استعمال میں حالیہ چند دنوں کے دوران ہوئے اضافہ کو دیکھتے ہوئے یہ پہل کی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق چین ڈرون کی تیاری کے معاملہ میں دنیا بھر میں سرفہرست ہے ۔چین کی جانب سے کم خرچ میں ڈرون کی تیاری کاکام کیا جارہا ہے ۔لوکیش کا ماننا ہے کہ اس نئے سنٹر کے آندھراپردیش میں قیام سے یہاں بے روزگار نوجوانوں کے لئے روز گار کے مواقع پیداہوں گے اور وشاکھاپٹنم کو عالمی سطح کے ڈرون کی تیاری کے مرکز کا بھی اعزازحاصل ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT