Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آندھراپردیش میں4%فیصد تحفظات پر شعور بیداری پروگرام

آندھراپردیش میں4%فیصد تحفظات پر شعور بیداری پروگرام

ادونی ۔ 7 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ادونی معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام 9؍اپریل بروز ہفتہ بوقت صبح 10 سے کے جی این فنکشن ہال نزد آر اینڈ بی گیسٹ ہائوس، ادونی میں 4%تحفظات پر ایک شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خالد سیف اللہ رکن مسلم ایمپورمنٹ مومنٹ حیدرآباد کے علاوہ شہر کرنول کے دانشور حضرات شرکت کرینگے ۔ مہمان اعزازی کی حیثیت سے کانگریس قائد گلفروش شفیع احمد ، کے قادر باشاہ، کی شرکت کرینگے۔ اس اجلاس میں 4%تحفظات تحفظات کی برخواستگی سے ہونے والے نقصانات اور اپریل 18کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور وخوص کیا جائے گا۔لہذا معتمد معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ادونی محمد ذاکرو اراکین نے عوام الناس سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT