Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی نہرو کی تلگودیشم میں شمولیت کا امکان

آندھراپردیش کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی نہرو کی تلگودیشم میں شمولیت کا امکان

حیدرآباد 4 اگست (یواین آئی ) آندھراپردیش کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر ڈی نہرو امکان ہے کہ اپنے بیٹے ڈی اویناش کے ساتھ تلگودیشم میں شامل ہوجائیں گے ۔ اس سلسلہ میں اے پی تلگودیشم کے صدر کلا وینکٹ راؤ اور تلگودیشم کے دوسرے لیڈروں نے ان سے بات کرتے ہوئے تلگودیشم میں شمولیت کی دعوت دی۔ تلگودیشم کے قومی صدر و اے پی کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے بھی ان کی پارٹی میں شمولیت کو ہری جھنڈی دکھادی۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ وزیر آبپاشی ڈی اوما انہیں پارٹی میں شامل کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT