Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کل جماعتی نمائندگی ضروری

آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کل جماعتی نمائندگی ضروری

حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریاستی کانگریس نے تلگودیشم ، بی جے پی اتحاد پر تنقید کی کہ آندھراپردیش کو ابھی تک خصوصی موقف نہیں دیا گیا ۔ ریاستی کانگریس نے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو پر زور دیا کہ وہ اس مسئلہ پر دہلی کو کل جماعتی وفد روانہ کریں اور اس کی قیادت کریں ۔ آندھراپردیش کانگریس کمیٹی صدر رگھویرا ریڈی نے دعوی کیا کہ آندھراپردیش کو خصوصی موقف نہ دئے جانے پرعوام کے اندر تشویش اور بے چینی پیدا ہو رہی ہے ۔ مرکز نے اقتدار پر آنے کے بعد بی جے پی اپنے وعدے سے منحرف ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT