Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کو خصوصی موقف پر مرکزی وزراء اور چیف منسٹر کو ایس ایم ایس

آندھراپردیش کو خصوصی موقف پر مرکزی وزراء اور چیف منسٹر کو ایس ایم ایس

اے پی این ایس یو آئی کی تحریک ، وعدہ کی تکمیل پر زور
حیدرآباد۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) آندھرا پردیش یوتھ کانگریس اور اے پی این ایس یو آئی (نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا۔ آندھراپردیش) کے زیراہتمام آندھرا پردیش کو خصوصی موقف فراہم کرنے کے مطالبہ پر مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے اپنی نوعیت کی منفرد ایس ایم ایس مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کے ذریعہ نہ صرف مرکزی حکومت بلکہ مرکزی وزراء ایم وینکیا نائیڈو، بی اشوک گجپتی راجو، سوجنا چودھری کے علاوہ چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کو بھی ہزاروں کی تعداد میں ایس ایم ایس پیامات روانہ کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں عوام سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے ایک پمفلٹ بھی جاری کیا گیا۔ اے پی یوتھ کانگریس کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور عوام سے خواہش کی کہ وہ مرکزی حکومت کے علاوہ چیف منسٹر آندھرا پردیش اور آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزراء کو روانہ کئے جانے والے ایس ایم ایس پیامات میں ریاست کو خصوصی زمرہ کا موقف عطا کرنے، رائلسیما اور ساحلی آندھرا (اترا آندھرا) علاقوں کیلئے اسپیشل پیاکیج دینے، پولاورم پراجیکٹ کی عاجلانہ تکمیل کرنے، آندھرا پردیش سے متعلق سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دیئے گئے تمام تیقنات اور کئے گئے تمام وعدوںکو پورا کرنے کا مرکزی حکومت اور مذکورہ آندھرا پردیش کے قائدین سے مطالبہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT