Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کو فنی اعتبار سے خصوصی پیاکیج

آندھراپردیش کو فنی اعتبار سے خصوصی پیاکیج

چندرا بابو کی ہی رضامندی، پون کلیان کا بیان مضحکہ خیز: تلگودیشم
حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کو علحدہ خصوصی موقف فراہم کرنے کا مطالبہ کرنے اور جدوجہد کرنے والی سب سے پہلی سیاسی جماعت تلگودیشم پارٹی ہے اور اس مسئلہ پر تلگودیشم پارٹی نے اپنی ایک مرحلہ تک طویل جدوجہد کو جاری رکھی تھی لیکن بعدازاں مرکزی حکومت نے خصوصی موقف کے بجائے ریاست آندھراپردیش کی تیز رفتار ترقی سے درکار فنڈز فراہم کرنے کے مقصد سے ریاست آندھراپردیش کیلئے خصوصی پیاکیج فراہم کیا۔ گورنمنٹ وہپ آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر کے سرینواس نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی اور بتایا کہ آج اپنے اپنے مفادات کے حصول کیلئے تلگودیشم پارٹی پر خصوصی موقف کے مطالبہ کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے فی الفور ریاست کیلئے خصوصی موقف دینے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے جنا سینا پارٹی صدر ممتاز تلگو فلم اسٹار مسٹر پون کلیان کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ مسٹر پون کلیان حقائق سے واقفیت نہ رکھتے ہوئے اپنی من مانی باتیں کررہے ہیں جوکہ ان کیلئے کوئی مناسب  بات نہیں ہے۔ مسٹر سرینواس نے پون کلیان کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے حقائق سے واقفیت حاصل کریں اور پھر ریاست کیلئے خصوصی موقف کے تعلق سے بیان بازی کریں تو مناسب ہوگا۔ گورنمنٹ چیف وہپ نے مزید کہا کہ آندھراپردیش میں چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں حکومت چل رہی ہے جو انتہائی نظم و نسق فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ذمہ دارانہ انداز میں  حکومت چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض فنی اعتبار سے ریاست کو خصوصی موقف فراہم کرنا مناسب نہ رہنے کا اظہار کرنے کے بعد ہی چیف منسٹر نے خصوصی پیاکیج کو قبول کرنے سے اتفاق کیا۔

TOPPOPULARRECENT