Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کیلئے الاٹ تلنگانہ سکریٹریٹ ملازمین کی خدمات تلنگانہ کو الاٹ کرنے کا مطالبہ

آندھراپردیش کیلئے الاٹ تلنگانہ سکریٹریٹ ملازمین کی خدمات تلنگانہ کو الاٹ کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد، 9جون (یو این آئی) آندھراپردیش کیلئے الاٹ تلنگانہ سکریٹریٹ کے ملازمین نے ان کی خدمات تلنگانہ کیلئے الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ان ملازمین نے میڈیا سے کہا کہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے 27جون تک اے پی کے ملازمین کو حیدرآباد سے نئے دارالحکومت امراوتی منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ان کا تعلق تلنگانہ سے ہے اور وہ اے پی نہیں جاسکتے بلکہ انہیں تلنگانہ کیلئے الاٹ کیا جائے کیونکہ تلنگانہ سے تعلق ہونے پر اے پی میں انہیں اور ان کے خاندانوں کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کیلئے انہوں نے تحریک میں حصہ لیا تھا لیکن تلنگانہ حکومت انہیں نظر انداز کررہی ہے ۔ ملازمین نے کہا کہ ان کی تعداد250 ہے اور وہ دو سال سے اے پی سکریٹریٹ میں کام کررہے ہیں ان کی خدمات فوری طور پر تلنگانہ کیلئے الاٹ کی جائیں ۔

TOPPOPULARRECENT