Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کیلئے 350 کرور روپئے کا خصوصی پیکیج

آندھراپردیش کیلئے 350 کرور روپئے کا خصوصی پیکیج

نئی دہلی ۔7 ڈسمبر ( پی ٹی آئی) پارلیمنٹ کو آج مطلع کیا گیا کہ آندھراپردیش کے سات پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے فی ضلع 50کروڑ روپئے کے حساب سے مرکز کی طرف سے مجموعی طور پر 350کروڑ روپئے کا خصوصی پیکیج فراہم کیا جائے گا ۔ مرکزی مملکتی وزیر منصوبہ بندی راؤ اندرجیت سنگھ نے راجیہ سبھا میں دیتے ہوئے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آندھراپردیش میں رائلسیما ساحلی علاقہ کے سات اضلاع کی ترقی کیلئے 2015-16 کیلئے 350 کرور روپئے کا خصوصی پیکیج فراہم کیا جارہا ہے ۔ اس ریاست کو خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے کیلئے حکومت آندھراپردیش کی طرف سے پیش کردہ تجویز اکٹوبر 2014 میں موصول ہوئی تھی ۔ راو اندرجیت سنگھ نے کہا کہ ’’ حکومت آندھراپردیش نے اپنی تجویز میں کہا تھا کہ بالخصوص رائلسیما اور شمالی ساحلی اضلاع کی ترقی کیلئے پانچ سالہ مدت (2014-15 تا 2018-19)  23,350کروڑ روپئے پر مشتمل خصوصی ترقیاتی پیکیج فراہم کیا جائے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT