Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ! آندھراپردیش کی کابینہ میں وزیراعلی کے فرزند کو جگہ

! آندھراپردیش کی کابینہ میں وزیراعلی کے فرزند کو جگہ

امراوتی، 8جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش کے تلگودیشم حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں گشت کررہی ہیں کہ جنوری کے وسط میں ریاستی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے ۔یہ بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ مجلس وزراء میں توسیع میں وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو کے فرزند نارالوکیش کو شامل کیاجائے گا۔امکان ہے کہ انہیں انفارمیشن ٹکنالوجی اور بلدی نظم و نسق کے محکمہ جات دیئے جائیں گے ۔ 15جنوری کو چندرابابو نائیڈو کے سوئٹزرلینڈ دورہ کے شیڈول کے آغاز سے پہلے مکرسنکرانتی کے موقع پر یہ تبدیلی ممکن ہے یا پھر فروری کے پہلے ہفتہ میں ایسا ہوسکتا ہے ۔واحد حزب اختلاف وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے دو ارکان اسمبلی جنہوں نے تلگودیشم میں شمولیت اختیار کی تھی وہ توقع ہے کہ کابینہ میں جگہ دی جائے گی۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے انحراف کرنے والا ایک رکن اسمبلی اقلیتی کوٹہ کے تحت کابینہ میں نشست پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT