Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

حیدرآباد 26دسمبر(سیاست نیوز ) آندھراپردیش ضلع نیلور میں آج زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ضلع نیلور کے ونجامورو اور واری کنٹہ پاڈو علاقوں میں یہ جھٹکے آج صبح کی اولین ساعتوں میں 3 سکینڈس کیلئے محسوس کئے گئے ۔ زلزلوں کے سبب خوفناک آوازیں سنائی دیں جس سے لوگ خوف زدہ ہوگئے جو اپنی جان بچانے گھروں سے باہر نکل پڑے اور ایک دوسرے کی خیریت معلوم کی ۔ زلزلہ کی پیمائش کرنے والے محکمہ سیسمالوجی نے ہنوز ان زلزلوں کی توثیق نہیں کی ہے ۔ زلزلہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ گھروں کا سامان گرگیا ۔ حالیہ عرصہ میں نیلور اور انگول میں وقفہ وقفہ سے زلزلوں کے جھٹکے محسوس ہورہے ہیں جس سے لوگوں کی فکر مندی میں اضافہ ہورہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT