Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کے وزیر اعلی نے عارضی سکریٹریٹ کی تعمیر کے کاموں کا معائنہ کیا

آندھراپردیش کے وزیر اعلی نے عارضی سکریٹریٹ کی تعمیر کے کاموں کا معائنہ کیا

حیدرآباد، 15 جون ( یواین آئی ) آندھراپردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے ضلع گنٹور کے ویلاگا پوڈی میں ریاست کے عارضی سکریٹریٹ کی تعمیر کے کاموں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے کنٹراکٹرس کو اس موقع پر کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی ۔ ایل اینڈ ٹی اور شاہ پور جی پالن جی کمپنیاں عارضی سکریٹریٹ کی عمارتیں تعمیر کررہی ہیں۔ اس کے چھ بلاکس ہیں جن میں پہلے بلاک میں وزیر اعلی کا دفتر ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو جلد سے جلد ان عمارتوں کی تکمیل چاہتے ہیں۔

تلنگانہ کانگریس کوارڈی نیشن کمیٹی
کی میٹنگ ،ڈگ وجئے سنگھ کے
اہم مشورے
حیدرآباد، 15 جون ( یواین آئی ) سینئر لیڈر، ارکان اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے اور اندرونی اختلافات سے پریشان تلنگانہ کانگریس کی کوارڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگ آج پارٹی ہیڈ کوارٹرس گاندھی بھون میں منعقد کی گئی ۔اس میٹنگ میں جنرل سکریٹری اے آئی سی سی و تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج وجئے سنگھ کے علاوہ پارٹی کے سینئر لیڈروں نے شرکت کی ہے ۔ اس میٹنگ میں پارٹی چھوڑنے والے ارکان اسمبلی کو روکنے ‘ پارٹی لیڈروں کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے مسئلہ پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈگ وجئے سنگھ نے ریاست میں پارٹی کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے کے اقدامات کے مسئلہ پر اہم مشورے بھی دیئے ۔

TOPPOPULARRECENT