Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کے ڈائرکٹر جنرل پولیس جے وی رامڈو سبکدوش

آندھراپردیش کے ڈائرکٹر جنرل پولیس جے وی رامڈو سبکدوش

حیدرآباد 23جولائی (یو این آئی) آندھراپردیش کے ڈائرکٹر جنرل پولیس جے وی رامڈو سبکدوش ہوگئے ۔ پولیس کے دستوں نے انہیں سلامی دی ۔ اپنی وداعی تقریب میں سبکدوش ڈی جی پی مسٹر جے وی رامڈو نے موثر طور پر فرائض کی انجام دہی کے سلسلہ میں تعاون کرنے پر اپنے ساتھی پولیس افسروں کا شکریہ ادا کیا ۔این سامبا شیوا راؤ نے آندھراپردیش کے نئے پولیس سربراہ کے طور پر ذمہ داری سنبھال لی ۔ انہوں نے اس اہم عہدہ پر فائز کرنے پر آندھراپردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کا شکریہ ادا کیا ۔ نئے ڈی جی پی نے کہا کہ وہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے پابند رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس جرائم کی شرح میں کمی کے ذریعہ ٹکنالوجی کا تعاون حاصل کرے گا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT