Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش ہنوز خصوصی درجہ سے محروم ‘جگن کا خطاب

آندھراپردیش ہنوز خصوصی درجہ سے محروم ‘جگن کا خطاب

حیدرآباد ۔15اگست ( سیاست نیوز) صدر وائی ایس آرکانگریس پارٹی مسٹر جگن موہن ریڈی نے کہا کہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے مسئلہ پر کی گئی قانون سازی پر عمل آوری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ ہم کو حقیقت میں آزادی کے ثمرات نہیں ملے ہیں ۔ آج پارٹی ہیڈ کوارٹر لوٹس پاؤنڈ پر یوم آزادی تقریب کے موقع پر پرچم کشائی کرتے ہوئے مسٹر جگن موہن ریڈی نے کہا کہ ملک کو آزادی مل کر 70سال ہوگئے ہیں مگر عوام کو مذہب ‘ ذات پات کے حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھایا جارہا ہے ۔ انہوں نے مشرقی گوداوری میں مرنے والی گائیوں کا چمڑا نکالنے والے دلتوں پر حملہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ملک میں بالخصوص ریاست آندھراپردیش میں آزادی کہیں دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے ۔  گجرات میںدلتوں پر حملہ کرنے کے علاوہ انہیں کھلے عام چپلوں سے مارا گیا ہے ۔ اس واقعہ کو دیکھنے پر ہمیں حقیقت میں آزادی ملنے پر شک ہورہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT