Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا اسمبلی سے وائی ایس آر ارکان کا واک آوٹ

آندھرا اسمبلی سے وائی ایس آر ارکان کا واک آوٹ

اضافی برقی بلوں پر قائد اپوزیشن وائی ایس جگن کا شدید احتجاج
حیدرآباد 7 مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش اسمبلی سے زائد برقی بلوں کی ادائیگی کے مسئلہ پر احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس ارکان نے قائد اپوزیشن جگن موہن ریڈی کے ہمراہ بطور احتجاج واک آؤٹ کیا اور حکومت پر الزام عائد کیاکہ زائد برقی بلوں کے باعث عوام کو مشکلات کے باوجود حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے بلکہ عوام کو درپیش مسائل کو نظرانداز کررہی ہے۔ انھوں نے تلگودیشم حکومت کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ حکومت میں برقی بلوں کو چھونے پر برقی شاک لگنے کے حالات پیدا ہوئے ہیں۔ قائد اپوزیشن نے ریاستی ترقی سے متعلق حکومت کے ادعا جات کا مضحکہ اُڑایا اور کہاکہ ایس سی اور ایس ٹی طبقات کو 50 یونٹ برقی مفت فراہم کرنے والی حکومت ان طبقات سے زبانی ہمدردی کررہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ایس سی طبقہ کیلئے 58 کروڑ روپئے ایس ٹیز کیلئے 18 کروڑ کی معمولی رقومات فراہم کرنے کی باتیں کرتے ہوئے حکومت کی غیر معمولی کارکردگی ظاہر کرنے کوشاں ہے۔ جگن موہن ریڈی نے اننت پور کے تمام منڈلوں کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دے کر ضلع میں بڑے پیمانے پر لفٹ پراجکٹوں سے بھاری برقی بلز ادا کرنے کا مذاق اُڑایا اور حکومت کے نامناسب رویہ کے خلاف انھوں نے ایوان سے واک آؤٹ کرنے کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT