Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا برقی ملازمین کو آندھرا پردیش منتقل کیا جائے

آندھرا برقی ملازمین کو آندھرا پردیش منتقل کیا جائے

تلنگانہ برقی ملازمین جے اے سی کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے برقی ملازمین کی جے اے سی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کرے اور تلنگانہ محکمہ برقی میں کام کررہے آندھرا کے ایک ہزار دو سو ملازمین کو آندھرا پردیش بھیج دے اور آندھرا پردیش میں کام کررہے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے برقی ملازمین کو تلنگانہ واپس لائے ۔ اس مطالبہ کے ساتھ برقی ملازمین کی مشترکہ مجلس عمل نے ودیوت سدھا پر احتجاجی مظاہرے کیے ۔ برقی ملازمین کی جے اے سی کے لیڈر کے شیواجی نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے دو سال ہوگئے تلنگانہ قائم ہونے کے باوجود ملازمین کو ہنوز اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا پڑرہا ہے ۔ پریس اکیڈیمی کے صدر نشین الم نارائنہ نے ودیوت سدھا پہونچ کر احتجاجی برقی ملازمین سے اظہار یگانگت کیا اور کہا کہ یہ بدبختانہ بات ہے کہ تلنگانہ ریاست تشکیل پانے کے دو سال بعد بھی برقی ملازمین کو اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے لڑنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ غلط نہیں ہے کہ آندھرا میں پیدا ہوئے افراد کو آندھرا پردیش میں اور تلنگانہ میں پیدا ہوئے افراد کو تلنگانہ میں ہی کام کرنا چاہئے ۔ برقی ملازمین مطالبہ قبول نہ کیے جانے پر غیر معینہ مدت کی ہڑتال کریں گے اور مہادھرنا منظم کیا جائے گا ۔ برقی ملازمین جے اے سی کے لیڈر شیواجی نے یہ انتباہ دیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT