Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آندھرا بنک کی جدید عمارت کا افتتاح

آندھرا بنک کی جدید عمارت کا افتتاح

یلاریڈی ۔ 21 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر آندھرا بنک کی جدید عمارت کا تلنگانہ سرکل جنرل مینجر مسٹر ملکارجن ، زونل مینجر مسٹر وینکٹیشور راؤ نے مل کر افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی کہلانے والے کسانوں کو قرض کیلئے خانگی افراد کا سہارا لینے سے روکنے کیلئے ذمہ داران بنک ان کی ضرورت پوری کرنا چاہئے ۔ آر ڈی او مسٹر ناگیش نے کہا کہ قرض کے بوجھ سے خودکشی سے روکنا بھی بنک عہدیداروں کا کام ہے تاکہ کسان خانگی قرص سے محفوظ رہیں ۔ صرف بنک سے ہی قرض حاصل کریں تاکہ ان پر زیادہ سود کا دباؤ نہ ہو ۔ سی جی ایم نے کہا کہ تمام کمرشیل بنکوں سے بھی بہتر خدمات دینے کیلئے آندھرا بنک ہمیشہ آگے رہتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT