Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا تلنگانہ کیلئے 10 آئی اے ایس عہدیدار الاٹ

آندھرا تلنگانہ کیلئے 10 آئی اے ایس عہدیدار الاٹ

حیدرآباد۔/13اکٹوبر، ( سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے 2014 آئی اے ایس پروبیشنرس بیاچ کے 10 عہدیداروں کو آندھرا پردیش اور تلنگانہ کیلئے الاٹ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں 7اکٹوبر کو مرکزی وزارت پرسونل کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔ سیول سرویسس امتحانات 2013میں آئی اے ایس کی حیثیت سے منتخب قرار پانے والے 4 عہدیداروں کو آندھرا پردیش اور 6 عہدیداروں کو تلنگانہ کیلئے الاٹ کیا گیا۔ تلنگانہ کیلئے الاٹ کردہ عہدیداروں میں کے جوتسنا، سندیپ کمار جھا، ایس پٹنائیک، محمد مشرف علی فاروقی، کرشنا آدتیہ اور وی پی گوتم شامل ہیں جبکہ آندھرا پردیش کیلئے سلونی سدانا، سمیت کمار، کے وٹری سیلوی اور نشان کمار کو الاٹ کیا گیا۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے مرکزی حکومت کے اعلامیہ کو جی او کی حیثیت سے جاری کیا۔

TOPPOPULARRECENT