Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا ججس کے خلاف احتجاج کرنے تلنگانہ وکلا کا انتباہ

آندھرا ججس کے خلاف احتجاج کرنے تلنگانہ وکلا کا انتباہ

حیدرآباد 4 جون ( آئی این این ) فیڈریشن آف تلنگانہ آل کورٹس اسوسی ایشن کی وکلا جے اے سی نے انتباہ دیا ہے کہ آندھرا ججس کے ریاست میں تقرر کے خلاف احتجاج منظم کرینگے ۔ یہ فیصلہ جے اے سی کے ایک اجلاس میں کیا گیا جو آج منعقد ہوا تھا ۔ جے اے سی نے کہا کہ تلنگانہ وکلا کی جانب سے پیر سے تمام عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا اور چلو ہائیکورٹ پروگرام 13 جون کو منعقد کیا جائیگا ۔ اس دوران تلنگانہ کی عدالتوںمیں کام کرنے والے ملازمین نے بھی فیلصہ کیا ہے کہ وہ وکلا کے احتجاج کی تائید کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاہ بیاجس لگاکر ڈیوٹی انجام دینگے ۔

TOPPOPULARRECENT