Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا میں آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

آندھرا میں آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

وشاکھا پٹنم اور نیلور اضلاع کیلئے نئے کلکٹرس کا تقرر
وجئے واڑہ 22 جولائی ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے آج آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں کے عمل میں دو ضلع کلکٹرس کو تبدیل کردیا ہے ۔ 2006 بیاچ کے آئی اے ایس عہدیدار پروین کمار کو کلکٹر وشاکھا پٹنم ضلع مقرر کیا گیا ہے جبکہ رینو متیالہ راجو 2007 بیاچ ٹاپر کو کلکٹر نیلور ضلع مقرر کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں اے پی کے چیف سکریٹری ستیہ پرکاش ٹکر نے احکام جاری کئے ۔ 2005 بیاچ کے آئی اے ایس جوڑے این یوراج اور ایم جانکی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ وشاکھا پٹنم اور نیلور ضلع کے کلکٹرس کی حیثیت سے علیحدگی کے بعد جی اے ڈی محکمہ میں رپورٹ کریں۔ مسٹر ایم ہری نارائن کو کمشنر گریٹر وشاکھا پٹنم میونسپل کارپوریشن مقرر کیا گیا ہے جو 2011 کے بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 2012 بیاچ کے پی ایس گریشا کو جوائنٹ کلکٹر چتور ضلع مقرر کیا گیا ہے جبکہ شیوا شنکر لوتھیٹی کو انچارچ پراجیکٹ آفیسر قبائلی ڈیولپمنٹ ایجنسی مقرر کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT