Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا میں امونیا گیس کے اخراج سے 50 ملازمین متاثر

آندھرا میں امونیا گیس کے اخراج سے 50 ملازمین متاثر

کاکیناڈا، 25 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) آندھرا پردیش کے کاکیناڈا شہر سے 30  کیلو میٹر دور کٹامر گاؤں کے قریب نکانتی سی فوڈس فیکٹری میں گزشتہ رات امونیا گیس کا اخراج ہونے سے 20  خواتین سمیت 50  سے زیادہ ملازمین متاثر ہوگئے ۔ متاثرین کو ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے ۔ ان میں سے زیادہ تر کو سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے جبکہ 27  ملازمین بے ہوش ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں ہوا کو کنٹرول کرنے والی اے سی یونٹ نے اچانک کام کرنا بند کردیا جس کی وجہ سے ملازمین کو سانس لینے میں دقت ہونے لگی لیکن ملازمین نے امونیا گیس کے اخراج کا الزام عائد کیا۔ یہ واقعہ کل رات تقریباً ساڑھے نو بجے پیش آیا لیکن انتظامیہ نے اس کی اطلاع پولیس کو نہیں دی۔ اس کی بجائے متاثرہ ملازمین کو یہاں ایک خانگی ہاسپٹل میں داخل کرایا۔ پداپورم پولیس نے لاپرواہی اور فوری پولیس کو اطلاع نہ دینے پر انتظامیہ کے خلاف ایک کیس درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT