Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا میں سائیکلون ورداہ سے نمٹنے سخت چوکسی کی ہدایت

آندھرا میں سائیکلون ورداہ سے نمٹنے سخت چوکسی کی ہدایت

امراوتی 10 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) ایسے وقت میں جبکہ سائیکلون وردا ہ امکان ہے کہ خَیج بنگال کے ساحل سے آئندہ دو دن میں گذریگا حکومت آندھرا پردیش نے آج انتظامی مشنری کو ایس پی ایس نیلور ‘ پرکاشم ‘ گنٹور اور کرشنا اضلاع میں سخت چوکس کردیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا اور ہدایت دی کہ تمام احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کل سے ہونے والا اپنے خلیجی ممالک کا دورہ منسوخ کرچکے ہیں ۔ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں گے ۔ یہ طوفان فی الحال وشاکھاپٹنم سے 840 کیلومیٹر جنوب ۔ جنوب مشرق میں واقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT