Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا میں سیاحت کو فروغ دینے آٹھ معاہدات پر دستخط

آندھرا میں سیاحت کو فروغ دینے آٹھ معاہدات پر دستخط

وجئے واڑہ 10  اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے آج خانگی کمپنیوں کے ساتھ 8 یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جو سیاحت کو فروغ دینے سے متعلق ہیں۔ ان یادداشتوں میں جملہ 1,240 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی گنجائش ہے ۔ پرنسپل سکریٹری ( سیاحت ) نیرب کمار نے چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کی موجودگی میں ان یادداشتوں پر دستخط کئے ۔ ایس ایل ورلڈ ممبئی نے 800 کروڑ روپئے مالیتی امیوزمنٹ ‘ واٹر ورلڈ پارکس وجئے واڑہ ‘ تروپتی و وشاکھاپٹنم میں قائم کرنے یادداشت پر دستخط کئے ۔

TOPPOPULARRECENT