Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا میں ضم کردہ تلنگانہ منڈلس کا چندرا بابو نائیڈو کا دورہ

آندھرا میں ضم کردہ تلنگانہ منڈلس کا چندرا بابو نائیڈو کا دورہ

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : چیف منسٹر اے پی این چندرا بابو نائیڈو نے آج اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کی حکومت ریاست تلنگانہ سے ریاست آندھرا پردیش میں ضم کئے جانے والے منڈلس کی ترقی کو یقینی بنائیں گے ۔ چیف منسٹر ضم شدہ منڈلس کا پہلی بار دورہ کرتے ہوئے یہاں منڈل آفسوں میں مختلف بہبودی پروگرامس کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضم شدہ منڈلوں کے عوام کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہوگی ۔ اس موقع پر یہاں جلسہ عام سے خطاب کے دوران چیف منسٹر اے پی نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت یہاں موجود بچوں کو روزگار ، تعلیم مہیا کروائے گی کیوں کہ ان منڈلوں کے زیادہ تر گریجن افراد کا جنگلاتی ذرائع پر انحصار ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT