Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا میں فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

آندھرا میں فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

حیدرآباد 19 ستمبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش سے فضائی سفر کرنے والے مسافرین کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ملک بھر میں یہ اوسط 18 فیصد ہے ۔ حکومت آندھرا پردیش نے کل ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے مختلف محکمہ جات میں ہوئی ترقی کو پیش کیا ہے ۔ یہ دو روزہ کلکٹرس کانفرنس چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں یہ اعداد و شمار پیش کئے گئے ۔ رپورٹ کے بموجب آندھرا پردیش کے پانچ موجودہ ائرپورٹس تروپتی ‘ راممنڈری ‘ وشاکھا پٹنم ‘ وجئے واڑہ اور کڑپہ سے جملہ 10,40,320 مسافرین نے فضائی سفر کیا ہے جبکہ گذشتہ سال ان ائرپورٹس سے فضائی سفر کرنے والے مسافرین کی تعداد 6,83,861 تھی ۔ ان ائرپورٹس میں وجئے واڑہ ائرپورٹ پر مسافرین کی تعداد میں 101 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اسی شہر کو ریاستی دارالحکومت کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے ۔ گذشتہ سال یہاں سے اس مدت کے دوران جملہ 78,079 مسافرین نے پرواز کی تھی جبکہ اس سال پرواز کرنے والے مسافرین کی تعداد 1,57,300 رہی ہے ۔ وشاکھاپٹنم ائرپورٹ سے سفر کرنے والے مسافرین کی تعداد میں 45 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT